سعودی عرب،20مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)عرب اتحادی فوج نے یمن میں ایران نواز حوثی باغیوں اور مں حرف سابق صدر علی عبداللہ صالح وفادار ملیشیا کے زیر استعمال بیلسٹک میزائل لانچنگ پیڈ بمباری کے ذریعے تباہ کر دیا ہے۔ یمنی باغیوں کی جانب سے اس میزائل لانچنگ پیڈ سے الرین گورنری کے شمالی شہر الریاض کی متعدد بار میزائل داغے گئے تھے۔جمعہ کی شام اتحادی فوج نے شمالی الرین گورنری کے الریاض شہر کی طرف داغے گئے بیلسٹک میزائل کو فضاء میں تباہ کردیا۔ سعودی محکمہ دفاع نے الرین گورنری کی طرف داغے گئے میزائل کو ہدف سے 100 کلو میٹر دور ہی فضاء میں تباہ کردیا۔ نامہ نگار کے مطابق تباہ ہونے والے میزائل کے ٹکڑے آبادی سے دور ویران علاقے میں گرے ہیں۔قبل ازیں سعودی وزارت دفاع نے یمن کی الصعدہ گورنری سے داغا گیا ایک بیلسٹک میزائل نجران کے علاقے میں ہدف تک پہنچنے سے قبل تباہ کردیا تھا۔